ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مفرور قیدیوں کی بازیابی کےلیے آپریشن ہوگا: نائیجیرین صدر

نائیجیریا کے صدر محمد بخاری نے دارالحکومت ابوجا  کے علاقے کوجہ کی جیل سے مفرور قیدیوں کی بازیابی کےلیے آپریشن کا اعلان کر دیا ہے ۔

 صدر نے متعلقہ جیل کا دورہ کرنے کے بعد اخباری نمائندوں  سے گفتگو کے دوران  اس واقعے کی مذمت کرتےہوئے ہلاک شدہ حفاظتی اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

صدر نے کہا کہ میں نے  حفاظتی اداروں کو  مفرور قیدیوں کی بازیابی کےلیے آپریشن کی ہدایت کر دی ہے،ملکی خفیہ ایجنسی کی ناقص کارکردگی نے مجھے مایوس کیا ہے،یہ کیسے مکن ہے کہ دہشتگرد منظم ہوتےہوئے اسلحہ لیں اور ہماری ایک جیل پر دھاوا بول کر اپنے قیدی چھڑا لے جائیں۔

اس حملے کی ذمے داری دہشتگرد تنظیم بوکو حرام کی ایک شاخ ISWAP نے قبول کرلی ہے جس نے سوشل میڈیا پر اس سے متعلق ایک ویڈیو بھی نشر کیا ہے۔

یاد رہے کہ 5 جولائی کو اس جیل پر حملے میں 1 حفاظتی اہلکار ہلاک اور3 زخمی جبکہ 600 قیدی فرار ہو گئے تھے جن میں 63 کا تعلق بوکو حرام سے تھا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں