ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں شدید بارش کے ایک اور مضبوط سسٹم کے داخلے کی پیش گوئی

کراچی:شہر قائد میں گزشتہ شب سے آج دوپہر تک مختلف علاقوں میں جاری شدید بارش اور اس کے نتیجے میں بیشتر علاقوں کے میں پانی جمع ہونے کے بعد محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعرات کے دن سے مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بارشوں کا ایک اور مضبوط سسٹم کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ حالیہ بارشوں کے سسٹم کا پھیلاؤ کراچی اور زیریں سندھ پر اب بھی موجود ہے، شہر میں کبھی تیز اور کبھی معتدل بارش ہورہی ہے۔ چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 14 جولائی کی شام سے ایک اور سسٹم سندھ میں داخل ہونے کی توقع ہے۔

محکمے کےمطابق  مون سون بارشوں کا سبب بننے والا نیا سسٹم 18 جولائی تک اثرانداز رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے سسٹم کی طرح یہ مون سون سلسلہ بھی مضبوط ہوگا جس کے تحت تیز اور موسلادھار بارش کا امکان رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں