ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عوام کی خدمت کا قرض ہے، مایوس نہیں کریں گے، مریم نواز

لیہ: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اب مہنگائی کو ریورس اور ترقی کو پانچواں گیئر لگے گا۔ عمران خان نے کبھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم نہیں کی۔

لیہ میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نےحکومت جاتے دیکھ کر پیٹرول سستا کرکے خزانہ خالی کردیا، ہم پر عوام کی خدمت کا قرض ہے کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

مریمنواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے فلاحی جبکہ فتنہ خان نے پنجاب میں تباہی کے منصوبے لگائے۔ نواز شریف نے ملک کو سرمایہ کاری کا بڑا منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دیا۔ پنجاب میں تباہی مچانے والے فتنہ خان کو عوام بخوبی جان چکے ہیں، آلو، پیاز کے نرخ پتا کرنے والی حکومت آئی تو فتنہ خان کو رونا آگیا۔ 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کے دعوے دار نے ملک کو لوٹ کر کنگال کیا۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ شیر کا مقابلہ بے روزگاری، کرپشن اور ناہلی سے ہے، عوام کا جوش بتا رہا ہے 17 جولائی کو شیر ڈھارے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں