وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی بحالی پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاہدے کی بحالی کے لیے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وزارت خارجہ کی کوششوں کو بھی سراہتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی بحالی بہترین ٹیم ورک کی عمدہ مثال ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا آئی ایم ایف سے معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ کی سربراہی میں ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل اور بلاول بھٹو کی سربراہی میں ٹیم کی کوششوں سے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یہ زبردست ٹیم ورک تھا اور آئی ایم ایف سے معاہدہ ملک میں معاشی مشکلات کم کرے گا۔
Congratulations to our Finance Foreign Office teams led ably by Ministers Miftah Ismail Bilawal Bhutto for their efforts in getting the IMF program revived. It was a great team work. The Agreement with the Fund has set the stage to bring country out of economic difficulties.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 14, 2022