ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاسی بے یقینی، مسلسل دوسرے روز بھی اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار

کراچی: ملک میں سیاسی بے یقینی کے باعث ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا۔

پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں کی تشویش بڑھا گئے، مندی کے باعث100انڈیکس 41 ہزار کی حد گنوا بیٹھا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 978 پوائنٹس کے کمی سے 40 ہزار 389 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔

مندی کے باعث دن بھرمیں مجموعی طور پر 351 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 292 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 49 کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 41 ہزار 551 جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 216 رہی، مارکیٹ میں 2 عشاریہ 36 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

گذشتہ روز مارکیٹ 707 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار کی حد گنوا بیٹھی تھی۔واضح رہے کہ دو روز کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 1685 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے 79 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 215 روپے 20 پیسے سے بڑھ کر 221 روپے 99 پیسے پر بند ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں