ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ:وزارت عظمی کی دوڑ دلچسپ مرحلے میں داخل،دو امیدوار میدان میں

برطانوی وزارت عظمیٰ کی دوڑ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

خبر کے مطابق،  رائے دہی کے پانچویں مرحلے کے اختتام پر دو امیدوار میدان میں رہ گئے۔

سابق وزیر خزانہ رشی سناک بدستور سب سے آگے ہیں اور ان کو ٹوری پارٹی کے 137 اراکین پارلیمان کی حمایات حاصل ہے، سابق وزیر خارجہ لیز ٹرس 113 اراکین کی حمایت کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئی۔

اس انتخابی دوڑ کے روز اول سے دوسرے نمبر پر موجود پینی مورڈانٹ 105 ووٹ لے کر مقابلے سے باہر ہوگئیں ہیں۔

واضح رہے کہ  پارٹی سربراہ اور اگلے وزیر اعظم کے نام کا اعلان پانچ ستمبر کو کیا جائے گا۔
 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں