ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی نے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں اور آئندہ بھی پوری کرتا رہے گا: آقار

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے یوکرین کے وزیر برائے انفراسٹرکچر الیگزینڈر کبراکوف کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

ترکی وزارت  دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں آقار نے رواں ہفتے کے دوران اناج کی ترسیل کے آغاز سے متعلق بیان پر ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پہلے بحری جہاز کا جلد از جلد سفر کا آغاز کرنا نہایت ضروری ہے۔ اناج کی ترسیل کے لئے ترکی نے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں اور آئندہ بھی پورا کرنا جاری رکھے گا۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے اناج کی ترسیل کے لئے تشکیل دئیے گئے کمبائن کوآرڈینیشن مرکز میں کاروائیوں کے تیز رفتاری سے جاری ہونے پر بھی زور دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں