ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر کے تاجر بجلی بل جمع نہیں کرائیں گے، آل پاکستان انجمن تاجران

اسلام آباد: صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے حکومت کی جانب سے بجلی بلوں کے ذریعے لگائے جانیوالے فکس سیلز ٹیکس کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں پر لگایا گیا سیلز ٹیکس حکومتی کشتی کو ڈبونے کا باعث بن رہا ہے۔

اجمل بلوچ نے کہا کہ پاکستان بھر کے تاجر بجلی کے بل جمع نہیں کروائیں گے،حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو ملک بھر میں احتجاج کریں گے حکومت نے سختی کی تو تاجر ملک بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  رات نو بجے دکانیں بند کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے،مفتاح اسماعیل جیسے نااہل وزیر خزانہ کی جگہ کوئی دوسرا سمجھدار وزیر خزانہ لگایا جائے، بجلی کے بلوں پر لگایا گیا سیلز ٹیکس حکومتی کشتی کو ڈبونے کا باعث بن رہا ہے، وفاقی حکومت کی طرف سےبجلی بلوں پرسیلز ٹیکس لگاکرکرپشن کی نئی راہ کھولی گئی ہے۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس ریٹیلر پر لگا دیا گیا جو کہ ریٹیلر پر بنتا ہی نہیں ہے کیونکہ یہ مینو فیکچررز نے دینا ہوتا ہے، ملک بھر کے تاجرفکس سیلز ٹیکس کو مکمل طور مسترد کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں