ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لبنان میں خوراک کا بحران سنگین،  بیکریوں اوردکانوں پر لوٹ مار

بیروت: لبنان میں خوراک کا بحران سنگین ہونے کے بعد مشتعل مظاہرین نے بیکریوں اوراشیائے خوردونوش کی دکانوں پردھاوا بول دیا اور لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔

میڈیا کے مطابق لبنان میں معاشی بحران سنگین ہوگیا ہے، مقامی کرنسی کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں غیرمعمولی اضافے، پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے اورآٹے سمیت غذائی اشیاء کی قلت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پرنکل آئے اورحکومت کے خلاف احتجاج کیا،مشتعل مظاہرین نے بیکریوں اور اشیائے خوردونوش کی دکانوں پردھاوا بول دیا اورکھانے کی اشیاء لوٹ لیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں آٹے کی شدید قلت کا ذمہ دار آٹے کی شام کو اسمگلنگ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ لبنان میں 20 لیٹر پیٹرول کی قیمت 14 ہزار لبنانی پاؤنڈ سے بڑھ کر 6 لاکھ 17 ہزار لبنانی پاؤنڈ ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں