ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کابل اسٹیڈیم میں دھماکہ،پی سی بی نے افغان   لیگ کھیلنے والے  کرکٹرز کو وطن واپس بلوا لیا

کابل: کابل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے افسوسناک واقعے کے بعد پی سی بی نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کابل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے حملے کے بعد افغان کرکٹ لیگ کھیلنے والے چاروں پاکستانی کرکٹرز کوفوری وطن واپس بلوا لیا گیا ہے۔

افغان کرکٹ لیگ کھیلنے والوں میں میرحمزہ، افتخاراحمد، آصف آفریدی اورکامران غلام شامل تھے۔  جمعے کے روز افغان دارالحکومت کابل میں کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈومیسٹک لیگ میچ کے دوران ہونے والے دستی بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

افغان کرکٹ بورڈ  نے بتایا کہ جس وقت شائقین مقامی شپاگیزا کرکٹ لیگ کا میچ دیکھ رہے تھے، اس دوران ہجوم میں دھماکا ہوا۔

دستی بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اورکئی لوگ زخمی ہوئے تھے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے کیبعد کھلاڑیوں کو بنکرمیں اسٹیڈیم سیروانہ کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں