ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلی پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے پر(ن)لیگ کا عمران خان سے معافی کا مطالبہ

لاہور : پاکستان مسلم لیگ(ن)نے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے وزیراعلی پنجاب کی کرسی پر بیٹھنے کے معاملے پر معافی مانگنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی ہے

۔ پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان عمران خان کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کی کرسی پر براجمان ہونے کی مذمت کرتا ہے۔

متن میں یہ بھی درج ہے کہ پارلیمنٹ سے نکالے گئے شخص کا وزیراعلی کی کرسی پر بیٹھنا وزیراعلی پنجاب عہدے کی توہین ہے اور ایک مسترد شدہ شخص نے وزیراعلی پنجاب کی کرسی کی توہین کی ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ وزیراعلی کی کرسی پر بیٹھ کر پنجاب کے 12کروڑ عوام کی توہین کی گئی ہے۔ قرارداد میں عمران خان سے پنجاب کے عوام سے فوری معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں