ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلی پنجاب کا پولیس شہدا کی بیواوں کی پینشن میں اضافے کا اعلان

  لاہور:  وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی نے پولیس شہدا کی بیواوں کی پینشن میں اضافے کا اعلان  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پولیس کے شہدا ہمارے ہیروہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جانی چاہیں۔

وزیراعلی چوہدری پرویزالہی نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس کے جوانوں نے اپنی قیمتیں جانیں دے کر صوبے کا تحفظ کیا۔

 چوہدری پرویزالہی نے پنجاب پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہدا ہمارے ہیروہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جانی چاہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے آئی جی پنجاب کو شہدا کے اہل خانہ کی مکمل دیکھ بھال کی ہدایت دی ہے اور شہدا کی بیواوں کی پینشن میں اضافے کا بھی اعلان کیا ہے۔

 وزیراعلی چوہدری پرویزالہی نے مزید کہا کہ شہدا کے اہل خانہ کی دیکھ بھال سب کا فرض بنتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں