ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر عارف علوی کی دنیا سے مسئلہ کشمیر سے متعلق اپیل

صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے 5 اگست 2022ء کو یومِ استحصال کے موقع پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں، چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی یکے بعد دیگرے تین نسلوں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا ہے کہ کشمیر میں 5 اگست 2019ء  سے اب تک 650 سے زائد افراد کا ماورائے عدالت قتل کیا جا چکا ہے

واضح رہے کہ 3 سال قبل آج کے دن (5 اگست 2019ء کو) بھارت نے ظلم و جبر کا قانون نافذ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا تھا۔

آج بھارت کے خلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کو 1 منٹ کے لیے روکا گیا اور کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں