ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماہ جولائی میں گرمی کی شدید لہر سے یورپ میں ریکارڈ اموات

گزشتہ ماہ خطہ یورپ  میں  درجہ حرارت 45 ڈگری  سینٹی گریڈ   ریکارڈ   کیے جانے والے  بعض ممالک  میں   ہزاروں افراد  موت کے منہ میں گئے ہیں۔

پولیٹیکو یورپ  ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق یورپی براعظم میں گزشتہ ماہ کے دوران خاص طور پر 18-20 جولائی کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوا ۔

ماہ  جولائی میں برطانیہ  اور جرمنی میں درجہ حرارت 40 ڈگری  ریکارڈ کیا گیا ، اسی دورانیہ  میں پورے یورپ میں خشک سالی، جنگلات کی آگ اور فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا۔

زیادہ تر یورپی ممالک میں اعداد و شمار، جولائی کے وسط میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والے  افراد  کی  تعداد میں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہیں تو  ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ بلند  درجہ حرارت ہے۔

تھرمامیٹر پر 45 ڈگری  سینٹی  گریڈ   ریکارڈ کیے حانے والے  اسپین اور پرتگال میں، جولائی کے وسط میں اموات  گزشتہ  برسوں  کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

جولائی کے وسط میں اسپین میں گزشتہ 5 سال کے اوسط سے 2700 اور ہالینڈ میں 559  زیادہ  اموات  ریکارڈ کی گئیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں