ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق صدر ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ،تجوری توڑ دی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر ایف بی آئی ٹیم نے چھاپہ مارا اور   گھر کی تجوری تک توڑنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

 سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے فلوریڈا والے گھر میں امریکہ ایجنسی ایف بی آئی نے چھاپہ مارا ہے اور اس کے اہلکاروں نے تلاشی کے دوران ان کے گھر میں موجود ایک  تجوری کو توڑا ہے۔

سابق صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پام بیچ میں واقع ان کی رہائش گاہ مار اے لاگو کو بڑی تعداد میں ایف بی آئی کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا تھا۔

یہ تلاش مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری کاغذات کے استعمال سے متعلق تحقیقات سے منسلک تھی۔

نیو یارک ٹائمز نے  تفتیش سے متعلق باخبر ذرائع کے حوالے سےلکھا ہے  کہ  اس تلاشی کا مقصد ٹرمپ کی طرف سے وائٹ ہاوس سے  فلوریڈا جاتے ہوئے بعض خفیہ دستاویزات کا اپنے ساتھ لےجانا تھا۔

امریکی ادارہ انصاف  نے چھاپے سے متعلق بات کرنے سے گریز کیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں