ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز گل کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے شہباز گل کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے قانونی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہباز گل کی بنی گالہ کے باہر سے گرفتاری کے بعد عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی قیادت کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں شہباز گل کی گرفتاری کے بعد کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی کی حکمت عملی پر مشاورت اور پی ٹی آئی قانونی ٹیم کی رہنماوں کی گرفتاریوں پر عدالت سے رجوع کرنے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فیصل چوہدری شہباز گل کے مقدمے میں معاونت کریں گے۔

اجلاس کے شرکا کے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ حکومت فاشزم پر اتر آئی ہے، سیاسی کارکنان کے ساتھ غیر جمہوری رویہ اختیار کیا جا رہا ہے، حکومت کے اس فاشسٹ رویہ کوکسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت ہمارے ساتھ، کسی سے ڈرنے والے نہیں، امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی کا ایف آئی اے سے رجوع کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں