ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی کوریا میں شدید بارشوں کا 80 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،9 افراد ہلاک

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں 80 سالہ تاریخ کی ریکارڈ طوفانی بارش نے تباہی مچادی  ہے ۔

یان ہوپ کی خبر کے مطابق،طوفانی بارش سے سیئول شہر میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، شاہراؤں پر گاڑیاں کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں، سیلابی ریلے سب وے اسٹیشنز، رہائشی عمارتوں اور دکانوں میں داخل ہوگئے۔

 دریں اثنا٫،شہر میں بجلی غائب ہوگئی ہے، سڑکوں پر ٹریفک کا رش لگ گیا، بارش، سیلاب اور مٹی کے  تودے گرنے سے مختلف حادثات میں 9افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے جبکہ 7 افراد لاپتہ ہیں۔

کورین محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  شہر کے کئی مقامات پر  141 ملی میٹر سے زیادہ بارش  ریکارڈ ہوئی ہے۔

  یاد رہے کہ گزشتہ پیر کی رات سے منگل تک شہر میں 451 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، طوفانی بارشوں کا یہ سلسلہ آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں