ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ کے بعد اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں جارحیت کا آغاز کر دیا، 3 فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس:  غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کے بعد صیہونی فورسز نے مغربی کنارے میں جارحیت کا آغاز کر دیا۔

مغربی کنارے کے شہر نابلس میں صیہونی فورسز کی کارروائی کے دوران تین فلسطینی شہید ہوگئے۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نابلس شہر کے متعدد مقامات پر چھاپے مارے اور فائرنگ کی۔ قابض فورسز فلسطینی رہنما بسام السعدی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی تھیں۔

فلسطینی شہدا کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں