ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کابل میں بم دھماکہ،ممتازعالم دین ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے ایک ممتازعالم دین شیخ رحیم اللہ حقانی بم حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

افغان دارالحکومت میں مقامی  خفیہ ایجنسی کے سربراہ عبدالرحمٰن نے  اس بم دھماکے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ ایک دینی مدرسے میں حملہ آور نے دھماکہ کیا ہے۔

طالبان کے چار ذرائع نے  بتایا کہ کابل میں ایک مذہبی مدرسے میں ایک ٹانگ سے معذور شخص داخل ہوا تھا اور اس نے اپنی پلاسٹک کی مصنوعی ٹانگ میں دھماکا خیز مواد چھپا رکھا تھا جس کو اس نے دھماکے سے اڑا دیا۔

البتہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا تھا کہ یہ شخص کون تھایااس دھماکے کے پیچھے کس کا ہاتھ کارفرما ہے۔

طالبان انتظامیہ نے اس بم دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں