ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ناراض لوگوں سے مذاکرات کریں گے،وزیرِ اعلی بلوچستان

کوئٹہ: وزیرِ اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے میں ناراض لوگوں سے مذاکرات کریں گے، دونوں طرف کا نقصان ہمارا نقصان ہے، بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کریں گے۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے۔وزیرِ اعلی بلوچستان کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے، بلوچستان آدھا پاکستان ہے اور صوبے میں ہر علاقہ بارشوں سے متاثر ہوا ہے۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہم نے ایک بہت بڑا قیمتی اثاثہ کھو دیا، ہیلی کاپٹر حادثے میں فوجی افسران شہید ہوئے، متاثرین اور انفرااسٹرکچر کی بحالی ایک مشکل مرحلہ ہے۔

 عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور وزیرِ اعظم مشکل کی اس گھڑی میں ہر ممکن مدد کر رہے ہیں، مکمل تباہ مکانات کے لیے 5، 5 لاکھ اور جزوی متاثرہ گھروں کے لیے 2، 2 لاکھ روپے دیں گے جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے 10، 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں ناراض لوگوں سے مذاکرات کریں گے، دونوں طرف کا نقصان ہمارا نقصان ہے، بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کریں گے۔ وزیرِ اعلی بلوچستان نے جیلوں میں قیدیوں کی 2، 2 ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایسے قیدیوں کی سزا معاف نہیں ہو گی جو دہشت گردی میں ملوث تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں