ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کا یوم آزادی،صدر مملکت کا خصوصی پیغام

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ یوم آزادی پرنظریہ پاکستان کی بقا اور مثالی فلاحی ریاست کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں نہیں بھولیں گے۔

صدر مملکت عارف علوی نے 75ویں جشن آزادی کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ اس سال ہم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی منا رہے ہیں،یہ دن مادر وطن کے حصول کے لیے قائد اعظم کی قیادت میں لاتعداد قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ آج نظریہ پاکستان کی بقا اور مثالی فلاحی ریاست کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاہے کہ افواج پاکستان،سیکیورٹی اداروں کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں نہیں بھولیں گے،شہدا نے مادر وطن کی سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ  یوم آزادی پر بھارتی بربریت کے شکار کشمیری بہن بھائیوں کو بھی نہیں بھولنا چاہیے۔یو این قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں