ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت چند دنوں کی مہمان ہے،پرویز خٹک

نوشہرہ: تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے،ملک و قوم مزید ان چوروں کا بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں، عمران خان اب دوتہائی اکثریت کے ساتھ حکومت میں آئیں گے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی قانونِ سازی کرینگے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ  اب مزید پاکستان قوم یہ فیصلہ کر چکی ہے کہ عمران خان ہی انکے قائد ہیں، بھکاری حکمران اب پناہ کیلئے گھونسلوں کی تلاش میں ہیں۔

پرویز خان خٹک نے کہاکہ میں مذھب کے ٹھیکیدار مولانا فضل الرحمن سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ حکومت میں شامل ہونے کے بعد مذھب کیلئے کونسے خدمات سر انجام دئے،حکومت میں شمولیت کیلئے اسلامی نظام کے نفاذ کا شرط کیوں نہیں رکھا؟

انہوں نے مزید کہاکہ  وہ چاہتے توپاکستان میں اسلام نافذ کرسکتے تھے کیونکہ حکومت انکے بغیر بن نہیں سکتی تھی، لیکن ثابت ہوگیا کہ انہیں اسلام سے کوئی سروکار نہیں تھا بلکہ بیٹوں ، بھائیوں اور چہیتوں و نوازنے کا تھا انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت میں سارے چور اکھٹے ہیں اور ایسے انٹرنیشنل چور ہیں کہ جہاں جاتے ہیں تو لوگ انکے خلاف چور چور کے نعرے لگاتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں