ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر اعظم کو آؤٹ کرنا بولرز کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے،اسکاٹ اسٹائرس

 آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے سابق اسٹار آل رائونڈر  اسکاٹ اسٹائرس نے بھی بابر اعظم کو موجودہ دور کا نمبر ون بیٹر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آئوٹ کرنا بولرز کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے۔]

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے اور انہوں نے گزشتہ برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھی بھارت کے خلاف 68رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

اب نیوزی لینڈ کے سابق اسٹار آل رانڈر اسکاٹ اسٹائرس نے بھی بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم اس وقت نمبر ون بیٹر ہیں۔

قومی کرکٹر کو آئوٹ کرنے کی ٹرک بتاتے ہوئے سابق کیوی کرکٹر نے کہا کہ بابر اعظم کو آئوٹ کرنے کے لیے بولرز کو خاص گیند کرنا پڑیگی کیونکہ ذرا سی بھی غلطی گیند کو بانڈری سے باہر  لے جا سکتی ہے۔

اسکاٹ اسٹائرس نے کہا کہ مجھے بابر اعظم کی کمزوریوں کو جاننے کے لیے گھنٹوں ویڈیوز دیکھنا پڑیں گی۔

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر اسٹائرس نے کہا کہ شاہین ایک باصلاحیت بولر ہیں، بھارت ہی نہیں تمام ٹیموں کے ٹاپ آرڈر بیٹر شاہین کے نہ کھیلنے پر خوش ہوں گے۔

سابق کیوی کرکٹر نے کہا کہ شاہین آفریدی کی غیر موجودگی میں دیگر ٹیموں کے ایشیا کپ جیتنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں