ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب کی تباہ کاریوں سےپیدا ہنگامی صورتحال پر سفراء کی کانفرنس بلانےکا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال پر اسلام آباد میں سفراء کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے سلسلے میں امداد کے لیے ڈونرز، دوست ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اسلام آباد میں مقیم سفیروں اور ہائی کمشنروں سے ملاقات کروں گا تاکہ انہیں چیلنج کی نوعیت اور مدد کی ضرورت سے آگاہ کروں۔

دریں اثنا وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق جمعرات کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال پر تین گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیلئے اہم فیصلے لیے گئے۔

وزیرِ اعظم نے فوری طور پر اسلام آباد میں سفراء کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ بھی کیا جس میں سفراء کو حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اعتماد میں لیا جائے گا۔ سفراء کو حکومت کے ریسکیو اور امدادی آپریشن سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں