ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیلابی صورتحال،وزیراعلیٰ پنجاب کی میانوالی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر میانوالی کی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیاہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر میانوالی کی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے بروقت انخلا کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
حفاظتی انتظامات ہر لحاظ سے موثر اور جامع ہونے چاہئیں۔انہوںنے کہا کہ ادویات، پینے کے صاف پانی، مویشیوں کیلئے چارہ اور ضروری ساز و سامان کا وافر سٹاک رکھا جائے، دریائے سندھ میں پانی کے بہا ئوکو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے۔
متعلقہ افسران دریا کے بند اور حفاظتی پشتوں کا موقع پر جا کر خود جائزہ لیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں