ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں سیکڑوں شاہراہیں اور پل سیلاب میں بہہ گئے

اسلام آ باد:سیلاب سے ملک بھر میں سیکڑوں شاہراہیں اور پل ٹوٹ گئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب کے باعث ملک بھر کے 149پلوں کو سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔ بلوچستان میں کوئٹہ کراچی نیشنل ہائی وے لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہے۔

 ڈیرہ غازی خان لورالائی شاہراہ پر بھی ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہے۔ گلگت بلتستان میں نلتر،غذر ،شندور اور ششپر ویل کی سڑکیں سیلاب کی وجہ سے بند ہیں۔

 خوازہ خیلہ سے بشام اور جھل کٹ تک نیشنل ہائی وے کو بند کیا گیا ہے۔ پنجاب میں این55 فاضل پورسے راجن پور تک بند ہے۔

 این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 2ہزار 328 کلومیٹر سڑک کو نقصان پہنچا، بلوچستان میں ایک ہزار کلومیٹر سڑکیں تباہ ہوگئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں