اسلام آباد:اسلامی سال کے دوسرے مہینے ماہِ صفر المظفر 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبد الخبیر آزادکی زیر صدارت منعقد ہوا ، جس میں دیگر مذہبی شخصیات اور محکمہ موسمیات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
مولانا عبد الخبیر آزاد نے صفر کے چاند کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ یکم صفر 29 اگست بروز پیر ہوگی۔