ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہبازشریف نے نوازشریف کے بیانیے کوزمین بوس کردیا ،شیخ رشید

راولپنڈی :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے نوازشریف کے بیانیے کوزمین بوس کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران خواب غفلت سے باہرنہیں آئے۔ وزراء کی تعداد آئین اورقانون کی پابندی کی حدکو پارکر گئی ہے۔شہبازشریف نے نوازشریف کے بیانیے کوزمین بوس کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب تو چلا جائے گا لیکن غریب عوام مزید تباہی اور مہنگائی کے سیلاب میں آئیں گے،انڈیا سے تجارت اوردوحا میں مشکوک میٹنگ سوالیہ نشان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں