ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی سے برادر ملک پاکستان کی جانب مدد کا ہاتھ،امدادی طیاروں کی تعداد 9 ہو گئی

پاکستان میں سیلاب کی  تباہ کاریوں کے بعد  ترکی سے روانہ کئے گئے امدادی طیاروں کی  تعداد 9 ہو گئی ہے۔

 ترک امور داخلہ  نے   ترک ادارہ برائے انسداد ہنگامی حالات و آفات  کے توسط سے پاکستان کےلیے روانہ کردہ امداد پر اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اب تک پاکستان کےلیے 9 امدادی طیارے اور ایک خیر سگالی  امدادی ٹرین روانہ کی جا چکی ہے جن میں ہزاروں کی تعداد میں کمبل اور تکیئے،خیمے، خوراک، بچوں کی غذائیں اور دیگر ضروری سازو سامان موجود تھا۔

 دریں اثنا، دوسری خیر سگالی ٹرین بھی جلد  ہی  پاکستان کےلیے امدادی سامان لے کر روانہ  کی جائے گی ۔

 اس دوران پاکستان کے متاثرہ علاقوں میں ترک ادارہ برائے انسداد آفات و ہنگامی حالت کے 11 ملازمین،3 طبی کارکن اور 6 سماجی تنظیموں کے رضا کار امدادی کاموں میں بھی ہاٹھ بٹا رہے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں