ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بحریہ کی ملک بھر کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

اسلام آ باد: پاک بحریہ کی ملک بھرکے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

 ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان، راجن پور اور سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے لیے فضائی اور زمینی آپریشن مسلسل جاری ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس اور موبائل میڈیکل ٹیموں کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز دادو کے علاقے گوزو سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 75 افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ ریسکیو آپریشن کے تسلسل میں زہرو گوٹھ سے پانی میں محصور 60 افراد کو بھی بحفاظت نکال لیا گیا۔

 ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ لاڈھن ویلیج اور دادو کے چار دیگر علاقوں سے بھی ریسکیو کیے گئے پچاس سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ کو ریلیف آپریشن میں اخوت فانڈیشن اور دیگر فلاحی اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں