ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لندن سے چوری کروڑوں کی لگژری کار کراچی میں بنگلے سے برآمد

کراچی: کسٹم حکام نے ڈیفنس میں کارروائی کرتے ہوئے لندن سے چوری شدہ کروڑوں روپے مالیت کی لگڑری گاڑی برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز نے غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی اطلاع پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کارروائی کی اور لندن سے چوری کروڑوں روپے مالیت کی لگڑری گاڑی برآمد کرلی۔

حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور دیگر کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔کسٹمز حکام نے گاڑی ڈیفنس کےفلیٹس میں پارکنگ سےبرآمد کی اور گاڑی ضبط کر کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ضبط گاڑی کی مالیت 50 کروڑ روپے سے زائدہے، گاڑی کو محکمہ ایکسائز نے غیر قانونی طور پر رجسٹر کیا، گاڑی کی رجسٹریشن پر 30 کروڑ ٹیکس تھا جو ادا نہیں کیا گیا۔

کسٹمز حکام نے بتایا کہ مفرور ملزم نوید یامین نے گاڑی گرفتار ملزم نوید کی مدد سے جمیل کو فروخت کی ، واقعے پر تحقیقات کی جارہی ہیں، کارروائی کے دوران ایک اور لگڑری گاڑی تحویل میں لی گئی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں