ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 سوشل میڈیا پر ’’پرینک‘‘ کرنے پر5برس قید اور30لاکھ  ریال جرمانہ ادا کرنا ہو گا

 ریاض: سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر پرینک کی سزا 5برس قید اور30لاکھ  ریال جرمانہ ہے۔

ایسا کرنے سے گریز کیا جائے،عرب میڈیاکے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے انتباہ کیا کہ مذہبی اقدار، سماجی آداب یا قومی نظام کو نقصان پہنچانے، نجی زندگی کی پامالی سے متعلق کوئی چیز بنانا یا بھیجنا یا اسے محفوظ کرنا خلاف قانون عمل ہے۔

 انٹرنیٹ یا کمپیوٹر میں اس قسم کی چیزوں کو محفوظ نہ کیا جائے۔ اس پر قید اور جرمانے کی سزا ہے،پبلک پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ جو شخص بھی ایسی کسی سرگرمی میں ملوث پایا جائے گا اسے 5برس تک قید اور 30لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی، کسی ایک سزا پر بھی اکتفا کیا جا سکتا ہے۔

حکام نے کہا کہ ایسے کسی بھی کام یا سرگرمی سے گریز کیا جائے جس سے کسی کی ہتک ہو، سمارٹ فون کو صرف ان مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے جس کے لیے اسے بنایا گیا ہے ، بیان میں کہا گیا کہ دفاتر میں کام کرنے یا آنے والوں کی تصاویر بنانا، ویڈیو تیار کرنا،ان کی تشہیر کرنا، انہیں موبائل کے ذریعے نقصان پہنچانا ،سماجی آداب سے ہٹ کر کوئی سرگرمی کرنا یا ٹیکنالوجی استعمال کرکے اس قسم کی چیزیں پھیلانا قابل سزا عمل ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ جو شخص موبائل کیمرے کے ذریعے کسی کی نجی زندگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا یا کسی کی تشہیر کرے گا تو اسے قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔  

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں