ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 اقوام متحدہ کے سربراہ کی کابل میں روسی سفارت خانے پر ہلاکت خیز خودکش حملے کی مذمت

اقوام متحدہ:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روسی سفارت خانے پر خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اس حملے میں سفارت خانے کے 2 ملازمین ہلاک ہوئے تھے۔

گوترس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ کابل میں روسی فیڈریشن کے سفارت خانے کے قریبی علاقے میں حملے کی سیکرٹری جنرل شدید مذمت کرتے ہیں ۔ وہ مرنے والوں سے تعزیت کرتے ہیں ،اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے خواہاں ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے اعلی عہدیدار نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کے تحت سفارتی مشنز سمیت عام شہریوں اور شہری تنصیات پر حملوں کی سختی سے ممانعت ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ کابل میں روسی سفارت خانے کے 2 ملازمین  ایک نامعلوم عسکریت پسند  کی جا نب سے سفارتی مشن کے قریب دھماکہ خیز ڈیوائس نصب کرنے کے بعد ہلاک ہوئے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح 10 بجکر 50 منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق دن 11 بجکر 20 منٹ )پر روسی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کے داخلی دروازے کے قریبی علاقے میں ہوا۔

 اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ متاثرین میں افغان شہری میں بھی شامل ہیں ۔ سفارت خانہ تحقیقات کرنے والی افغان سیکیورٹی سروسز سے قریبی رابطے میں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں