ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لز ٹرس کی ملکہ سے ملاقات، وزارت عظمی سنبھالنے کی منظوری حاصل کرلی

لز ٹرس برطانیہ کی نئی وزیر اعظم بن گئیں ہیں۔

اسکاٹ لینڈ میں ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم سے ملاقات کے بعد لز ٹرس نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھال لیا۔

خبر کے مطابق، ملکہ برطانیہ نے لز ٹرس کو باضابطہ طور پر حکومت بنانے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا اور ایلزبتھ دوم کے ہاتھ پر بوسہ دیا۔

پارٹی گیٹ اسکینڈل سامنے آنے پر سابق وزیر اعظم بورس جانسن نے 7 جولائی کو وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ٹوری اراکین پارلیمان کی رائے دہی کے مختلف مراحل کے بعد لز ٹرس نے بھاری نژاد رشی سونک کو شکست دی تھی، انہوں نے کُل 10 امیدواروں کو پیچھے چھوڑا۔

وہ بورس جانسن کے دورِ حکومت میں سیکریٹری خارجہ کے فرائض انجام دے چکی ہیں جبکہ 2010 سے پارلیمان کی ممبر ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں