ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینیڈا،چاقو حملے کا ایک ملزم مردہ پایا گیا، دوسرا مفرور

اوٹاوا:کینیڈا میں چاقو حملے میں کئی لوگوں کو ہلاک کرنے والا ملزم مردہ حالت میں پایا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اوٹاوا میں ملزم ڈیمین سینڈرسن کی نعش ایک مکان کے قریب سے ملی جس کی تلاشی لی گئی تھی، گزشتہ روز چاقو حملے میں 10 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوئے تھے، ان واقعات میں زخمی ہونے والے درجنوں افراد ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے ان حملوں کوخوفناک قرار دیا تھا۔

کینیڈین پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے شہریوں پر13 مختلف مقامات پر حملہ کیا تھا، چاقو حملے کے بعد پولیس کو 2مشتبہ بھائیوں کی تلاش تھی، تاہم مشتبہ دوسرا بھائی مائلز سینڈرسن مفرور ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں