ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برازیل، گودام کی چھت گرنے سے 9 افراد ہلاک، 31 زخمی

ساو پالو:برازیل میں ایک کنٹینر کمپنی کے گودام کی چھت گرنے سے 9 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ساو پالو کے قریب گودام کا کچھ حصہ اس وقت منہدم ہوا جب دو کانگریسی امیدوار گودام میں کنٹینرز کا جائزہ لے رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں کانگریسی امیدواروں جونز ڈونیزیٹ اور ایلی سینٹوس کو بچایا جبکہ مبلے تلے دبے زخمیوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ ف

ائر بریگیڈ عملے کا کہنا ہے کہ ملبے سے 9 افراد کی لاشوں اور متعدد زخمیوں کو نکالا جاچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے 31 افراد میں سے 28 کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں