ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور ہائی کورٹ،سابق ڈی جی نیب خیبرپختونخوا سلیم شہزاد کے ورانٹ گرفتاری جاری

پشاور:پشاورہائی کورٹ نے سابق ڈی جی نیب خیبرپختونخوا سلیم شہزاد کے ورانٹ گرفتاری جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق پشاورہائی کورٹ میں سابق ڈی جی نیب خیبرپختونخوا سلیم شہزاد کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

وکیل درخواست گزار نے موقف پیش کیا کہ سابق ڈی جی نیب خیبرپختون خوا سلیم شہزاد کے خلاف 2015 میں اپنے اہلکار خطاب گل پر تشدد کرنے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

درخواست گزارکے وکیل قاضی جواد احسان اللہ ایڈوکیٹ نے مقف اختیار کیا کہ سیشن کورٹ نے سلیم شہزاد کو ستمبر میں مقدمے سے بری کیا تھا۔ عدالت سیشن کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ وکیل قاضی جواد نے یہ بھی موقف اپنایا کہ سیشن کورٹ نے فیصلے میں خطاب گل کے میڈیکل ٹیسٹ رپورٹ کو نظر انداز کیا۔

پشاورہائی کورٹ نے سلیم شہزاد کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرکے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ نیب اہلکار خطاب گل نے تشدد پر اس وقت کے ڈی جی نیب سلیم شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں