ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: ریڈ کیٹیگری میں مطلوب دہشت گرد غیر فعال کر دیا گیا

ترکیہ وزارت داخلہ کی اشتہاری دہشت گردوں کی فہرست  کی ریڈ کیٹیگری میں مطلوب ، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK   کے، دہشت گرد  صباح اعور  کو شام کے شہر حلب میں آپریشن کر کے غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکیہ خفیہ ایجنسی MIT نےشام اور عراق میں  PKK/KCK-PYD/YPG کے سرغناوں کو غیر فعال کرنے کے لئے تنظیم کی نقل و حرکت کو بغور کنٹرول میں لیا اور شام کے شہر حلب میں آپریشن کر کے PKK/KCK کے دہشت گرد صباح اعور کو غیر فعال بنا دیا ہے۔

مذکورہ دہشت گرد ترکی میں جنگلاتی آگ کے واقعات میں اور متعدد دہشت گردانہ کاروائیوں کے احکامات جاری کرنے میں ملوّث تھا۔

واضح رہے کہ صباح اعور کی دہشت گرد بہن زہرا اعور کو بھی 2010 میں غیر فعال بنا دیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں