ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمن پریس میں ترکش ایئر لائنز کی کامیابیوں کے چرچے

جرمن پریس میں ترکش ایئر لائنز (THY) کی کامیابی  کی خبروں کو نمایا طور پر  شائع کیا ہے۔

بہت سے جرمن اخبارات نے  "بہترین ایئر لائن” کے سروے میں جرمن ایئر لائن Lufthansa کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔  

برطانیہ میں قائم اسکائی ٹریکس کی جانب سے 7ویں بار منعقد کیے گئے "ورلڈ ایئر لائن ایوارڈز” کو ان کے مستحقین کے حوالے کردیا گیا۔

انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں منعقدہ ایوارڈ تقریب میں ترکش ایئرلائن کو "یورپ کی بہترین ائیرلائن”، "دنیا کی بہترین بزنس کلاس کیٹرنگ سروس” اور "جنوبی یورپ کی بہترین ائیرلائن” کے ایوارڈز کا حقدار قرار دیا گیا۔

جرمن اخبار در  اسپیگل نے نتائج کا اعلان "ٹرکش ائیر لائینز نے لفتھانسا کو پیچھے چھوڑ دیا ” کی سرخی  خبر شائع کی ہے۔

خبروں میں دو ایئرلائنز کا موازنہ کرتے ہوئے، Der Spiegel نے  لکھا ہے کہ  THY عالمی درجہ بندی میں 7ویں نمبر پر آگئی ہے جبکہ  لفتھانسا   9ویں سے 15ویں نمبر پر   آگئی ہے۔

خبر کے مطابق   سروے  میں  کون سی ایئر لائن سب سے زیادہ پسند ہے کے  سوال کو   13 ملین سے زیادہ لوگوں سے پوچھا گیا تھا اور نتیجے  میں لفتھانزا فہرست میں مسلسل نیچے کی  جانب گامزن رہی ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں