ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی کارروائیاں،منشیات برآمد، 12سمگلرزگرفتار

کراچی:پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 15 کلو گرام کرسٹل آئس اور 28 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی،12سمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا ۔

ڈپٹی ڈی جی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کموڈور عامر اقبال خان کے مطابق   ایک کارروائی کے دوران شواہد مٹانے کے لیے سمگلرز نے کشتی کو آگ لگا کر سمندر میں چھلانگیں لگادی تھیں۔

ڈپٹی ڈی جی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کموڈور عامر اقبال خان نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اورپاکستان کسٹمز نے کراچی اور گوادر کے کھلے سمندر میں منشیات کے سمگلروں کے خلاف انٹیلی جنس آپریشن کیا، جس کے دوران 2 مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی۔آپریشن کے دوران 12 سمگلرز گرفتار کرکے 15 کلو گرام کرسٹل آئس اور 28 کلو چرس برآمد کرلی گئی،جس کی مجموعی مالیت 4 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔

دوسری جانب کموڈور عامر اقبال   نے کہا  کہ سمگلرز نے کشتی کو آگ لگا کر سمندر میں چھلانگیں لگادی تھیں جس کے باعث 1000 کلو کرسٹل آئس جس کی مالیت تقریبا ساڑھے 12 ارب روپے سے زائد تھی جل کر راکھ ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں