ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے، جماعت اسلامی

مظفرآباد: جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے مرکزی نائب امیرشیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے بلدیاتی انتخابات پورے آزادکشمیر میں ایک ہی دن کرانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں ،الیکشن کمشنر بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا بھی اعلان کریں ،حکومت اور بڑی سیاسی پارٹیوں کو بلدیاتی انتخابات سے فرار کا راستہ اختیار نہیں کرنے دیں گے۔

شیخ عقیل الرحمن نے کہاکہ اقتدار میں رہنے والی جماعتوں نے 30سال سے نوجوانوں کو انتخابات سے دور کر کے مستقبل کو روشن ہونے سے محروم رکھا جو بہت بڑا ظلم ہے عوام ان جماعتوں کو مسترد کریں اور جماعت اسلامی کی پڑی لکھی امانتدار اور دیانتدار قیادت کو منتخب کریں ۔

انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر میں کے پی کے طرز پر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں تا کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں اور پڑھی لکھی نوجوان قیادت سامنے آئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں