ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجیریا میں سیلاب سے 24 افراد ہلاک

لاگوس:نائیجیریا کی شمالی ریاست کاٹسینا میں مئی سے شروع ہونی والے برساتی موسم میں سیلاب کے باعث کم از کم 24 افراد ہلاک اور 18 ہزار سے زائد بے گھر ہو گئے ہیں۔

ریاست کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے سربراہ عمر محمد نے ریاستی دارالحکومت کاٹسینا شہر میں ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ سیلاب سے کاٹسینا کے 34 بلدیاتی علاقے متاثر ہوئے ہیں اور اس کے باعث تقریبا 16 ہزار 625 مکان تباہ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث 1 ہزار 620 ایکڑ(6.6 مربع کلومیٹر) اراضی بھی زیرآب آ گئی ہے اور ریاستی حکومت جلد ہی متاثرہ رہائشیوں کو امداد فراہم کرے گی۔

نائجیریا کے حکام نے مئی میں ملک کی 36 ریاستوں میں سے 32 اور وفاقی دارالحکومت کے علاقوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے رواں سال شدید سیلابی صورتحال پیدا ہونے کی وارننگ جاری کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں