ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریاست کو کسی گروہ یا مسلح جتھے کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے، رانا ثناء

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کی طرف سے وفاق پرچڑھائی کے غیرقانونی اقدام کو روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری ہے،ریاست کو کسی گروہ یامسلح جتھے کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں، گللگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے آئی جیز و چیف سیکرٹریز آئین و قانون کی پاسداری کویقینی بنائیں،کسی سیاسی جماعت ،گروہ یا مسلح جتھے کو وفاق پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ریاست کو کسی گروہ یامسلح جتھے کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔وہ منگل کو پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے امن وامان سے متعلق اعلی سطحی اجلاس سے خطا ب کررہے تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کا کہنا تھاکہ وفاق اور اسکی اکائیاں مل کر ایسے غیر آئینی اقدامات کو روکنے کی پیش بندی کریں گے ، کسی سیاسی گروہ یا جماعت کو وفاق پر حملہ کرکے ریاست کو مفلوج کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے۔ایسی کسی بھی روایت کی اجازت نہیں دی جاسکتی،چیف سیکریٹریز یقینی بنائیں کہ کوئی سرکاری ملازم وفاق پر چڑھائی کے کسی اقدام یا منصوبے کا حصہ نہ بنے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں