ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں 20 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

 اسلام آباد: ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں 20 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، سی پی پی اے نے قیمت بڑھانے کے لیے درخواست دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی پی پی اے(سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی)نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے نیپرا(نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی) میں درخواست جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ 26 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نذر ہو گئی اس لیے قیمت میں 20 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے۔

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں 12 ارب 52 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت 126 ارب روپے رہی، گزشتہ ماہ فرنس آئل سے 34 روپے 61 پیسے میں فی یونٹ بجلی پیدا ہوئی، گیس سے 10 روپے 74 پیسے فی یونٹ، ایل این جی سے 26 روپے 3 پیسے فی یونٹ اور کوئلے سے 17 روپے 92 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی۔نیپرا بجلی کی قیمتوں سے متعلق درخواست کی سماعت 26 اکتوبر کو کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں