ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کان میں دھماکے پر اسپیکر اسمبلی کا اظہار افسوس

اسپیکرِ اسمبلی  مصطفی شنتوپ نے آماسرا  میں  کوئلے کی کان میں دھماکے  میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے محنت کشوں کے ایک تعزیتی  پیغام جاری کیا ہے۔

اسپیکرِ اسمبلی  مصطفی شنتوپ نے اس حادثے کے بعد گورنر بارتن   نور طاش ارسلان سے ٹیلی  فونک رابطہ قائم کرتے ہوئے  آگاہی حاصل کی ۔

شنتوپ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کان میں جان سے ہاتھ دھونے والے شہریوں کے لیے تعزیت کا پیغام دیا۔

انہوں نے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے خدا کی رحمت، ان کے لواحقین کے لیے صبر اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش  دعا کی ہے۔”ہماری دعائیں ہمارے پھنسے ہوئے بھائیوں کی بحفاظت بازیابی اور جانی نقصان میں اضافہ نہ ہونے کے لیے ہیں۔ "

صدارتی محکمہ اطلاعات کے  صدر  فخرالدین آلتون نے  بھی  اپنی ٹویٹ میں   دھماکے  میں  موت کے منہ  میں جانے واوں کی مغفرت اور زخمیوں کی  جلد ا ز جلد شفایابی کی دعا کی ہے۔ان کا کہنا  ہے کہ  ہمارے تمام تر  متعلقہ ادارے اور  تنظیمیں   اس افسوسناک  واقع  کے  بعد  برسر پیکار ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں