ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسحاق ڈار نے وزیراعظم کی مشاورت سے عوام کو بے وقوف بنا دیا

انتہائی تجربہ کار سیاستدانوں کی حکومت نے شہریوں کو انتہائی چلاکی سے پیٹرول کی قیمت میں بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔ وفاقی حکومت نے پیٹرول پر فی لیٹر لیوی14روپے 84 پیسے بڑھادی۔ اس طرح پیٹرول پر فی لیٹر لیوی47 روپے 26 پیسے کردی گئی۔
اس سے قبل پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 32 روپے 42 پیسے عائد تھی۔ پیٹرول 14 روپے 84 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی ورکنگ کی گئی تھی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 4 پیسے اضافے کی تجویز تھی۔ لائٹ ڈیزل آئل 8 روپے41 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز تھی۔
حکومت نے31اکتوبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں کا کہا تھا عوام کے مفاد میں وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے حکمران سارے ہی ایک جیسے ہوتے ہیں کو اپنے ووٹرز سے کھیلتے رہتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں