ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد ایئرپورٹ: مسافروں کے پیٹ سے ہیروئین برآمد

اسلام آباد:اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائیاں کر کے مسافروں کے پیٹ سے ہیروئین برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق بحرین جانے والے ملزم کے پیٹ سے ہیروئین بھرے 73اور دبئی کے مسافر کے پیٹ سے 86 منشیات بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔

ترجمان کے مطابق برآمد شدہ کیپسولز میں 69 ہیروئین کے ،17 کیپسولز آئس کے ہیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یونیورسٹی روڈ پشاور پر کارروائی کرتے ہوئے کار سے ساڑھے 15 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

منشیات اسمگلنگ کی کوشش میں ملوث گرفتار ملزم مانسہرہ کا رہائشی ہے۔ایک اور کارروائی کے دوران ساہیوال کے رہائشی ملزم کے گھر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق گھر سے 44 کلو 400 گرام افیون، 2 کلو ہیروئین، 14 کلو 400 گرام چرس اور 200 گرام آئس برآمد کی گئی ہے۔

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں