ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سارا پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور:تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر  و صوبائی  وزیر صحت  ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے بعد واضح ہوگیا کہ سارا پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے،رانا ثنا اللہ تو اپنی یوسی سے بھی ہار گیا ہے، پنجاب سے لانگ مارچ کو خود لیڈ کروں گی۔

، تفصیل کے مطابق  بدھ کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر تحریک انصاف لاہور نے تاجپورہ میں یوم تشکر کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

 اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اب چھوٹے دیہاتوں میں بھی لوگ عمران خان کو ووٹ دیتے ہیں، عمران خان نے اپنے دور میں سب سے زیادہ غریبوں کو ریلیف دیا۔

،ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ انہوں نے صحت کارڈ،احساس پروگرام دے کر ثابت کیا کہ وہ غریب کا احساس رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ امپورٹڈ حکومت سوائے بے عزتی کے کچھ نہیں کرواسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ  بلاول نے مہنگائی مارچ کیا، اب اسے مہنگائی نظر نہیں آ رہی؟ رانا ثنا اللہ جتنی مرضی آنسو گیس منگوالے ہمارے سمندر کو نہیں روک سکے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں