ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میاں بیوی پر حملے کا الزام ،4 سالہ بچے پر مقدمہ درج

راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد نے 4 سالہ بچے پر مقدمہ درج کردیا، بچے پر میاں بیوی پر اینٹوں سے حملے کا الزام لگایا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج نے تفتیشی افسر پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر درج کرتے وقت دیکھ لیتے بچہ پتھر بھی اٹھا سکتا ہے یا نہیں،
کمسن احمد کو ضمانت کے لیے ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت بچے کے وکیل نے دلائل دیئے کہ تھانہ نصیر آباد پولیس نے آنکھیں بند کرکے مقدمہ درج کیا۔ جو دفعات لگائی گئیں اس کی سزا 10 سال ہے۔
جج نے قرار دیا کہ دس سال سے کم عمر بچے پر ایف آئی آر درج نہیں ہوسکتی، عدالت نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا، بچے پر مقدمہ شہری غلام مصطفیٰ کی درخواست پر 337 اے تھری کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں