ترکیہ خفیہ ایجنسی MIT نے عراق کے شمالی علاقے سنجار میں آپریشن کر کے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCKکی قاتلانہ حملوں کی یونٹ کے نام نہاد کمانڈر "جان شیر۔ لاشیر” کوڈ نیم والے برہان پچاک کو ترکیہ پہنچا دیا ہے۔
دہشت گرد برہان پچاک 2015 میں ترکیہ کے ضلع دیار بکر کی تحصیل لیجے سے شام گیا۔ شام میں PKK/YPGمیں شامل ہوا اور YPG کے کیمپوں میں تربیت حاصل کی۔
دہشت گرد نے، 2019 میں شام کے شمال میں ترکیہ کی طرف سےشروع کئے گئے آپریشن چشمہ امن کے خلاف، دہشتگ رد تنظیم کی نام نہاد آپریشن بریگیڈ میں شرکت کی۔ پچاک 2019 تا 2020 کے سالوں میں شام کے علاقے ‘طبقہ’ میں رہا ، 2020 میں سیرین کی نام نہاد اکیڈمی میں ماہر قاتل حملہ آور کی ٹریننگ لی اور دہشتگرد تنظیم کی طرف سے قاتلانہ حملوں کی یونٹ میں متعین کیا گیا۔
بعد ازاں دہشت گرد برہان پچاک عراق کے شہر موصل سے منسلک علاقے سنجار میں بحیثیت نام نہاد کمانڈر کےتخریبی کاروائیاں کرتا رہا۔